راولپنڈی (این این آئی)انٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ٗکمانڈر شاہ جڑواں شہروں میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم جماعت الاحرار
کے کمانڈر شاہ کو راولپنڈی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا۔ کمانڈر شاہ اغواء4 برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر شاہ راولپنڈی اسلام آباد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے نیٹ ورک کا حصہ تھا۔