کراچی (آئی این پی)کراچی میں 20 سالہ لڑکی کامیاب آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی معاشرے میں تضحیک کا نشانہ بننے والی کنول سدرہ ،، عبداللہ بن کر خوشی سے پھولے نہیں سمارہا۔تفصیلات کے مطابق کل کی کنول سدرہ آج عبداللہ بن چکا ہے مگر جب وہ ماضی کا کرب یاد کرتا ہے تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ایک طرف جنسی مسائل تو دوسری طرف
معاشرے کا روایتی تضحیک آمیز رویہ کنول سدرہ کو روز کٹھن ترین راستوں سے گزرنا پڑتا تھا۔ ڈاکٹرظفرزیدی کہتے ہیں جنسی مسائل کے شکار بچوں کو بروقت تشخیص اور صحیح علاج کے ذریعے اس مسئلے سے چھٹکارا دلایا جاسکتا ہے۔ نئی شناخت کے ساتھ عبداللہ روشن مستقبل کے خواب لئے نئی زندگی کے آغاز پر نہایت پر عزم اور خوش ہے۔