لاہور(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں پر بجلیاں گرادی گئیں،بڑا ٹیکس عائد، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بجٹ میں 1500روپے سے زائد ماہانہ انٹر نیٹ سروسز استعمال کرنے والوں پر19.5فیصد کے حساب سے جنرل سیلز ٹیکس عائد کر دیا
ہے تاہم 1500روپے والے سٹوڈنٹ پیکیج پر اسکا اطلاق نہیں ہو گا ، انٹرنیٹ پر 19.5فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے عائد کیئے جانے سے انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والوں کی ماہانہ فیس میں یکمشت قابل ذکر اضافہ ہوگا جبکہ حکومت کی آمدنی بھی بڑھے گی۔