اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کے کزن طارق شفیع جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر وعدہ معاف گواہ بن گئے جس کی وجہ سے حکومت کو پریشانی لاحق ہو گئی ہے، حکومت نے پانامہ فیصلے نہ ماننےکا فیصلہ کر لیا ہے، فیصلہ سے قبل حکومت انتشاری ماحول بنانا چاہتی ہے ، سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود
نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے شریف خاندان کے پہلے فرد نواز شریف کے کزن طارق شفیع پیش ہوئے جو وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں ۔ انہوں نے ایسی ایسی کہانیاں جے آئی ٹی کو سنائی ہیں کہ جس سے حکومت کو پریشانی لاحق ہو چکی ہے ۔ حکومت نے پانامہ فیصلہ نہ ماننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے وہ پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر ہونےوالے فیصلے سے قبل ایسا ماحول بنا دینا چاہتی ہے کہ فیصلہ متاثر ہو جائے۔