جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نذر محمد گوندل تحریک انصاف میں شامل

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فردوس عاشق اعوان کے بعد تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اوروکٹ گرادی۔نجی ٹی وی کے مطابق منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی بالآخر پیپلز پارٹی سے راستے جدا کرلئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔واضح رہے نذر محمد گوندل کے بھائی اور سابق چیئرمین ای او بی آئی

ظفر گوندل و نیب نے ای او بی آئی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا تھا۔جب کہ اس سے قبل تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور و کٹ گرا دی ،پیپلز پارٹی کی ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے جس میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار کے ساتھ  عمران خان اور جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس مو قع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمرڈار،سیکرٹری اطلا عات اصغر اعوان عطا ری ایڈووکیٹ،،سیٹھ عابد،ملک زاہد سمیت ضلعی قیا دت بھی مو جو د تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ مجھے خو شی ہے کہ جب ہم ڈاکٹر فردوس اعوان کی شمو لیت کے حوالے سے بات چیت شروع کی تو کسی بھی رکن نے انہیں پارٹی میں لینے سے انکار نہیں کیا اور یہ ہی خو بی ایک اچھے سیا ستدان کی ہو تی ۔جبکہ مقا می قیادت نے بھی اس پر کو ئی اعتراض نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین سیاست میں آئیں لیکن مخصو ص نشستو ں سے نہیں بلکہ مخالفین کو ہرا کر پارلیمنٹ تک پہنچیں۔

انہوں نے سیا لکوٹ میں جلد آنے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عزت بخشے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری نو راکشتی میں ہیں ملک کو بحرانوں میں ڈالنے والے حکمرانوں کو نکیل ڈال کر جیلوں میں بھیجا جا ئیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…