اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورسعودی حکومت کے درمیان معاملات شدت اختیار کر گئے ہیں ۔جکہ وزیراعظم نوازشریف کوجب یہ خبرملی توانہوں نے وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ کواہم ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف اورسعودی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف اور سعودی حکومت میں معاملات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جس کے بعد حکومتی صفوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
راحیل شریف کی اسلامی فوج کی سربراہی سے استعفیٰ دینے کی خبر آتے ہی نواز شریف نے راحیل شریف اور سعودی حکومت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ٹاسک وافاقی وزیر عبد القادر بلوچ کو سونپ دیا ہے ۔ اورعبدالقادربلوچ آئندہ چند روز میں وفاقی وزیر عمرہ کی ادائیگی کے سعودی عرب روانہ ہونگے جہاں وہ عمرہ ادا کرنے کے بعد سعودی حکام سے ملا قاتیں کرتے ہوئے راحیل شریف سے بھی ملاقات کریں گے اورسابق آرمی چیف کو رویہ نرم رکھنے کا پیغام پہنچائیں گے۔