ملتان(آئی این پی)ملتان میں کار میں دم گھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں پھنسے ایک بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے نکال کراسپتال منتقل کردیا ،تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقہ زکریا ٹاؤن میں 3بچے کار میں پھنس گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے گاڑی میں کھیل رہے تھے کہ لاک پھنس گیا۔
گاڑی میں دم گھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ،ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی سے دوبچوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا،تاہم دوسرا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں4اور7سال ہیں جبکہ ایک بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔