ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

نہال ہاشمی کے جوش خطابت پر وزیر اعظم نے کس کو قتل کردیا؟رانا ثناء اللہ نے حیرت انگیزدعویٰ کردیا

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے جوش خطابت پر وزیر اعظم نوازشر یف نے انکی سیاست کا قتل کر دیا ہے اور اس تاریخ سازاقدام پر سپر یم کورٹ سمیت ہر فورم پر ا س اقدام کی تعریف ہونی چاہیے کیونکہ وزیر اعظم کا اقدام بھی سپر یم کورٹ اور دیگر اداروں کی عزت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہے تاکہ آئندہ کوئی سیاسی کارکن ایسی باتیں کر نے کی جرات نہ کر سکیں ‘

چوہدری پرویز الٰہی حسد اور تعصب میں ڈوبا ہوا ہے ‘(ق) لیگ پنجاب اقتدار کو صرف خواب دیکھ سکتے ہیں انکی اپنی سیاست ختم ہو چکی ہے وہ دوسروں کی سیاست کو گندہ کر نا چاہتے ہیں ‘پنجاب میں اپوزیشن کا کام صرف کورام کی نشاندہی کر نا ہے اسکے علاوہ انکو کوئی کام نہیں آتا ‘اپوزیشن خود عوامی ایشوز پر بحث کیلئے وقت کا مطالبہ کرتی ہے مگر بعدمیںیہ بھاگ نہیں جاتے ‘اپوزیشن وزیر اعلی کو تر قیاتی تجاوزت دینے کیلئے ہی تیار نہیں تو انکی منظور ی کیسے ہوسکتی ہے ؟تحر یک انصاف کے اراکین وزیراعلی سے تر قیاتی منصوبوں کیلئے اس نہیں ملتے وہ کہتے ہیں اگر وزیر اعلی سے ملیں گے تو عمران خان جوتیاں ماریں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نہال ہاشمی کے جوش خطابات کے جرم پر حکومت نے ان کا سیاسی قتل کرد یا ہے اب اس پر بات نہیں ہو نی چاہیے کیونکہ ان کی باتوں میں جوش کے علاوہ کچھ نہیں تھا اسکے علاوہ اسکے آگے پیچھے کچھ نہیں تھا اور وزیر اعظم نوازشر یف نے سپر یم کورٹ سمیت دیگر اداروں کو عزت بخشی ہے اس لیے سب کو وزیر اعظم کے اس اقدام کی تعریف کر نی چاہیے اور اگر سپر یم کورٹ بھی اس کی تعریف کر تا تواس سے سپر یم کورٹ عزت میں بھی اضافہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی سیاست ختم ہو چکی ہے

اور عوام نے اپنی ووٹ کی طاقت سے انکو جو حشر کیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں اور وہ اب کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے اور جس منصوبے سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں وہ اس منصوبے کو جنگلہ بس کہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں صحت تعلیم اور پانی کے پینے کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کو اولین تر جیح دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…