منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

بینظیربھٹو کے قاتل؟ خواجہ آصف کے دعوے نے پیپلزپارٹی میں کھلبلی مچادی

datetime 2  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہاہے کہ پوری پیپلز پارٹی کو بینظیر بھٹو کے قاتل کا پتہ ہے لیکن کبھی نہیں بتائیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاكستان كا آئين اور ادارے مضبوط پاكستان اور بقا كی ضمانت ہيں ہميں يہ ادارے عزيز ہيں، اپوزیشن کی جانب سے نہال ہاشمی کی جو نازیبا گفتگو کا حوالہ دیا گیا اس کا کوئی دفاع نہیں ہوسکتا

ان کے بیان کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے، ہمیں اس پر شرمندگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوقومی سلامتی کمیٹی اجلاس ختم ہوتے ہی اس سے متعلق بتایا گیا کیوں کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، عدلیہ کی بحالی ہماری، وکلا اور سول سوسائٹی کی جدوجہد کے باعث ہے آج عدلیہ آزاد ہے اور ہم اس کا دفاع کر رہے ہیں اس میں ہمارا بھی خون شامل ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ خورشید شاہ کی طرح باتیں کرنا ہمیں بھی آتی ہیں لیکن میں اس وقت پارلیمنٹ کا ماحول خراب کرنا نہیں چاہتا اپوزیشن لیڈر کو صرف اتنا کہوں گا کہ جب ان کی پارٹی این آراو کے ثمرات وصول کررہی تھی اس وقت ہم سڑکوں پرتھے، يہاں كھڑے ہوكر وعظ كرنے والے بتائيں كہ مری معاہدے ميں ایک ماہ ميں عدليہ بحالی كے وعدے سے وہ منحرف كيوں ہوئے، ہم نے عدليہ كی بحالی كے لئے وزارتيں اور اسمبلی كی ركنيت چھوڑی تھی ، جن لوگوں نے اس ايوان سے ناک رگڑ كر استعفے واپس لئے وہ پھر باہر جاكر اس ايوان كو گالياں دے رہے ہيں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں آکر تو خورشید شاہ بہت شعلہ بیانی دکھاتے ہیں پہلے آپ اپنی صوبائی حکومت سے 12 مئی کی تحقیقات تو کرا دیں، آپ اپنے گھر کی جانب دیکھیں جہاں پنجاب میں آئے روز آپ کی پتنگ کٹی ہوتی ہے، آپ کی حمایت کرنے والے اور تقاریرکرنے والے جی ٹی روڈ پرکہتےتھے

( ہمیں بھی ساتھ لے چلو) ’سانوں وی لےچل نال وے بابو سوہنی گڈی والیا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ذکر تو کرتے ہیں لیکن ان کےقاتلوں کو نہیں پکڑتے، جس کی سیاست اور قربانی کی بدولت اسمبلی میں بیٹھے ہیں اس کا تو حق ادا کریں، پوری پیپلز پارٹی کو پتا ہے کہ بے نظیر کا قاتل کون ہے لیکن کبھی نہیں بتائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…