بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا،سیکورٹی ادارے چھاگئے،اہم ترین گرفتاریاں،9 میزائلوں سمیت بڑی تعدادمیں خطرناک اسلحہ برآمد 

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(آئی این پی ) چارسدہ پولیس کی بڑی کاروائی،کچہری ، انسداد پولیو ٹیموں اور پولیس پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی، تحریک طالبان شیخ خالد گروپ کے دواہم کمانڈر گرفتار،دہشت گردوں کے قبضے سے 2خود کش جیکٹ ، 9 میزائل ، 9 راکٹ لانچر ز، 100 دستی بم ، 30 کلو باروی مواد ، 12 الیکٹر ک ڈیٹو نیٹر ، 20 گز سیفٹی فیوز،2 ماٹر گولے اورتحریب کاری کا دیگر مواد برآمد ،

۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا کر تحریک طالبا ن شیخ خالد گروپ کے دو اہم کمانڈروں محمد الیاس اور داود خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2خود کش جیکٹ ، 9 میزائل ، ایک راکٹ لانچر، 9 راکٹ لانچر ز گولے ،3کارٹیج ، 2مارٹر گولے ،6ٹائمر ، 4ریمورٹ ،11ریسور ، 100 دستی بم ، 30 کلو باروی مواد ، 12 الیکٹر ک ڈیٹو نیٹر ، 20 گز سیفٹی فیوز،2 ماٹر گولے اورتحریب کاری کا دیگر مواد برآمد کرلیا۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں ایک بڑی کاروائی کیلئے جمع ہوئے تھے جن کا حد ف کچہری ،پولیس موبائل اور انسداد پولیو ٹیموں پر دہشت گرادانہ حملے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد تحریب کاری کے 109وارداتوں میں ملوث رہے جس میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے ۔گرفتار دہشت گرد فارو ق اعظم چوک میں کار بم دھماکہ ، شبقدر ایف سنٹر پر خود کش حملوں سمیت سرڈھیری موبائل پر ریمورٹ کنڑول حملوں میں بھی ملوث تھے جس میں سینکڑوں بے گناہ لوگ اور پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے مزید کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کا شیخ خالد گروپ انتہائی خطر ناک نوعیت کا گروپ ہے جو دہشت گردی کے علاوہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…