ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

گوادر کے بعد خاران میں بھی داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی عائد

datetime 2  جون‬‮  2017 |

خاران ( آن لائن )گوادر کے بعد بلوچستان کے ضلع خاران کے مقامی عہدیدار نے بھی رہائشیوں کے داڑھیوں کے ڈیزائن بنوانے پر پابندی لگادی۔اسسٹنٹ کمشنر خاران محمد بخش ساجدی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ’حجاموں کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے وہ داڑھی ڈیزائن یا نقش کی صورت میں نہ بنائیں۔‘نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ’ڈیزائن والی داڑھی اسلامی روایت کے برعکس ہے
جس کی تمام ملکی و غیر ملکی علما نے مخالفت کی ہے۔‘نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ ’جو حجام پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اس پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔‘واضح رہے کہ چند روز قبل ساحلی ضلع گوادر کے علاقے اوڑماڑہ میں بھی میونسپل کمیٹی نے حجاموں پر داڑھیوں کے ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کردی تھی۔یہ فیصلہ اوڑماڑہ کی میونسپل کمیٹی کے رمضان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، یہ اجلاس میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عامر اقبال کی سربراہی میں ہوا تھا۔اجلاس کے دوران جمعیت علماء4 اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولوی محمد امین نے اعتراض کیا تھا کہ علاقے کے حجام داڑھیوں پر ڈیزائن بناتے ہیں جو اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…