بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ انتقال کرگئے

datetime 2  جون‬‮  2017 |

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف قانون دان شریف الدین پیرزادہ 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔شریف الدین پیر زادہ کے انتقال کے باعث سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی اور تمام بورڈ ڈسچارج کردیئے گئے۔12 جون 1923 کو ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں پیدا ہونے والے سید شریف الدین پیرزادہ نے لنکنز اِن کالج سے بار ایٹ لا کیا
اور 1945 میں بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔شریف الدین پیرزادہ کئی اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہے، انھوں نے اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔وہ 1985 تا 1988 تک اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل بھی رہے۔شریف الدین پیرزادہ نے سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سینئر حکومتی وکیل اور مشیر کے طور پر بھی کام کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…