ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کی بڑی پریشانی ختم کر دی ،اہم اعلان کر دیاگیا

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم نے کہا ہے کہ روزانہ 6 ہزار پاسپورٹ عمرہ ویزہ کے لئے جمع ہوتے ہیں ،جن پر ویزہ لگاکر اسی روز ساڑھے 3 بجے سہ پہر متعلقہ ٹریول ایجنٹ کو واپس کردئیے جاتے ہیں ،کراچی میں ویزہ اسٹیکر کی کوئی کمی نہیں ہے 40 ہزار اسٹیکر موجود ہیں ،وہ جمعرات کو مقامی ہوٹل میں اپنی جانب سے افطار وڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،

اس موقع پر گورنرر سندھ محمد زبیر ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزراء نثار کھوڑو ،سید ناصر حسین شاہ ،سہیل انور سیال ،جماعت اسلامی کراچی کے حافظ نعیم الرحمن ،جے یو آئی کے قاری محمد عثمان ،چئیرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو ،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء روؤف صدیقی ،تاجر ،صنعت کارو ،صحافی ومختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم حجاج کرام کی خدمت کریں ،ورنہ ہم یہاں کس لئے بیٹھے ہیں ،ہم نے صرف پیر سے بدھ تک 20 ہزار عمرہ ویزہ جاری کئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ ویزے جاری کرنے میں مشکلات اس وجہ سے ہوئی ہیں کہ ملٹی نیٹ کیبل کٹہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ویزے جاری کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں ،جبکہ ہمارا عملہ شام 6 بجے تک موجود ہوتا ہے ،ایک مزید سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 60 لاکھ عمریویزے جاری کئے گئے تھے ،جس میں سب سے زیادہ 23.5 فیصد ویزے پاکستان کو جاری کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کے ہم ویزے جاری کرنے میں مشکلات پیدا کرتے ہیں ،اس سلسلے میں میڈیا کو ہم دعوت دیتے ہیں کہ وہ آکر قونصلیٹ میں خود دیکھ سکتا ہے

کہ ہمارا نظام کتنا شفاف ہے،انہوں نے کہا کہ ٹریول ایجنٹ وی کلاس ٹکٹ جاری کرتا ہے ،ہمارے مختلف کمپنیوں کے 12 ڈراپ باکس ہیں جس کے زریعے ویزہ جاری کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کے نسبت اس سال دگنے ویزے جاری کررہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…