اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا ؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
تاہم ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا ڈویژن، زیریں فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، پشاور،مالاکنڈ، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، لاہور، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی میں50، لسبیلا 49، دادو، تربت، پسنی 48 ، جیوانی، اورماڑہ 47، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23اور زیادہ سے زیادہ 33،اسلام آباد 21اور33،کراچی میں 29اور37،پشاور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 37،کوئٹہ میں 16اور32،گلگت میں 19اور25جبکہ چترال میں 20اور زیادہ سے زیادہ 33ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔گزشتہ روز پسنی میں ریکارڈ درجہ حرارت48 اور اورماڑہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس سے پہلے پسنی میں19 مئی 2002 میں47.0 اور اورماڑہ میں بھی 19 مئی 2002کو 44.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا۔