اسلام آباد( آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے خطاب میں ایسا کچھ نہیں تھا جس پر بات کی جائے،اپوزیشن کا اتحاد گو نوز گو کیلئے ہے، ساری قوم سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نہال ہاشمی کا کیس ٹوپی ڈرامہ ہے، جس کے پروڈیوسر نواز شریف ہیں، پہلے مشاہد اللہ، پرویز رشید،
طارق فاطمی اور راؤ تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا اب نہال ہاشمی کو بنایا جا رہا ہے ،جونیئر گڈو اور پپو کو جے آئی ٹی میں پیش کرنے کے بعد اب یہ لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے کارکنوں کے کیا جذبات ہیں،قوم انتظار کر رہی ہے کہ پپو کی جن 3مضامین میں سپلی آئی ہے ان میں کس دن فیل ہوتا ہے،پانامہ کی اصل قربانی ہو کر رہے گی،نہال ہاشمی کو 200سی سی کا نواز شریف انجیکشن لگا ہے۔