اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کراچی اور راولپنڈی میں گرمی کی شدت برقرار ، شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں درجہ حرارت 36 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ، جبکہ ہزارہ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، سرگودھا ڈویژن ، زیریں فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ، گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سینتیس اعشاریہ تین ڈگری سینی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہزارہ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، سرگودھا ڈویژن ، زیریں فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہے گا ، اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔