اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ سپریم کورٹ میں ان کی نا اہلی کیس میں بے گناہی کا ثبوت لے آئیں، اب عدالت اصل ملزم پکڑے، جمائمہ کا ٹویٹ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ انہیں بالآخر 15برس پرانی بینک سٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران کان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔ اب عدالت کو اصل
ملزم پکڑنے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ جمائمہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات کی تفصیلات پیش کرنا ہونگی۔