اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے سابق چیرمین اورمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماانوربیگ نے کہاہے کہ حسین نوازکوجے آئی ٹی کے سامنے کیاکچھ کہناہے اس کے حوالے سے ان کوباقاعدہ طورپرگائیڈلائنزنہیں دی گئ ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انوربیگ نے انکشافات کئے کہ ن لیگی وزراجوکہ شریف خاند ان کے اس معاملے میں دفاع کےلئے کام کررہے ہیں ان میں رابطے کابہت ہی
فقدان ہے اورمریم اورنگزیب کوتویہ بھی معلوم نہیں ہوتاکہ وہ کہاکہہ رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پاناماکیس کے معاملے کوخودہی ہینڈل کریں کیونکہ ن لیگ کے رہنمائوں کوان کے قانونی مشیراعتماد میں نہیں لیتے ہیں اورانہی قانونی مشیروں نے حسین نوازکوبھی اعتمادمیں نہیں لیاہے اوران کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے صیح طورپرگائیڈنہیں کیاگیاہے ۔