منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سجادہ نشین عیدگاہ شریف کی گرفتاری، عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 31  مئی‬‮  2017 |

حافظ آباد(آئی این پی)حافظ آباد میں موٹر وے ایم ٹو پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود سے جھگڑا کرنے اور سنگین دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار عید گاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین کے بیٹے پیر حسان حسیب الر حمن سمیت گرفتار 6ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بیس روزہ ریمانڈ پر کالیکی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جبکہ صلح کے لئے بااثر حکومتی وزراء سمیت اعلیٰ شخصیات بھی میدان میں آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس طارق مسعود اسلام آباد جا رہے تھے کہ موٹر وے ایم ٹو پر تھا۔کالیکی(حافظ آباد) کی حدود میں عید گاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن کے صاحبزادے پیر حسان حسیب الرحمن کی گاڑی انکی گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے ان میں جھگڑا ہو گیا۔پولیس تھانہ کالیکی میں درج مقدمہ کے مطابق پیر حسان حسیب الرحمن اور انکے پانچ مریدوں نے جسٹس طارق مسعود کی گاڑی کو نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں اور انکی فیملی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے حراساں کیا اور وہاں دہشت پھلائی جس پر پولیس نے پیر حسان حسیب الرحمن اور انکے پانچ مریدوں کو گرفتار کر کے 7ATAسمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو بیس روزہ ریمانڈ پر کالیکی پولیس کے حوالہ کر دیا۔زرائع کے مطابق جہاں پیر حسان حسیب الرحمن کو ملنے والوں کا تھا نہ کالیکی میں رش لگا ہوا ہے تو وہیں دونوں فریقین میں صلح کے لئے بااثر وزراء اور اہم شخصیات بھی میدان میں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…