بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی و اقدام قتل کے مقدمات ،اہم وزیر کو عدالت نے فیصلہ سنادیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی ) ڈسٹرکٹ سیشن منیرہ عباسی نے صوبائی وزیر ٹیکنکل ایجوکیشن ارشد عمرزئی کو دہشت گردی ،قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں باعزت طور پر بری کر دیا،ارشد عمر ز ئی اور اس کے بھائی خورشید خان عمر زئی پر اے این پی کے سابق صوبائی وزیر بشیر خان عمر زئی کے قافلے پر ریمورٹ کنڑول بم حملے کے مقدمات درج تھے ۔ حملے میں بشیر خان عمر زئی کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ بشیر خان

عمر زئی تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے تھے،ارشد عمر زئی نے عدالتی فیصلے کو حق و انصاف کی جیت قرار دیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی نے دہشت گردی ، قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں نامزد ملزم صوبائی وزیر ٹیکنکل ایجوکیشن ار شد خان عمر زئی کو تمام مقدمات سے باعزت طور پر بری کر دیا ،قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ارشد خان عمر زئی اور اس کے بھائی خور شید خان عمر زئی پر 12جنوری 2013کو عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر بشیر خان عمر زئی کی گاڑی پر ریمورٹ کنڑول بم دھماکہ حملے کا الزام تھاجس میں بشیر خان عمر زئی کے ڈرائیور لیاقت علی جاں بحق جبکہ گاڑی میں سوار بشیر خان عمر زئی ، پولیس اہلکار عاصم ، ظفر علی خان اور نثار علی زخمی ہو گئے تھے ۔واقعہ کے حوالے سے بشیر خان عمر زئی کے بیٹے خلیل بشیر خان عمر زئی نے قومی وطن پارٹی کے صوبائی وزیر ٹیکنکل ایجو کیشن ارشد خان عمر زئی اور ان کے بھائی خور شید خان عمر زئی کے خلاف تھانہ عمر زئی میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ 302,148,149,427,3/4EXP مقدمات درج کئے ۔ نامزد ملزم ارشد خان عمر زئی نے مذکورہ مقدمے میں گرفتاری پیش کی تھی اور بعد میں عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کیا تھا ۔ گزشتہ چار سال سے مذکورہ کیس ڈسٹرکٹ سیشن جج چارسدہ کے عدالت میں زیر سماعت رہا

جبکہ مذکورہ کیس کے سماعت کے دوران پانچ ڈسٹرکٹ سیشن جج تبدیل ہوئے جس کی وجہ سے مقدمہ التواء کا شکار رہا ۔ مد عی بشیر خان عمر زئی کی طر ف سے سلیم خان ایڈ وکیٹ اور وارث خان ایڈوکیٹ جبکہ صوبائی وزیر ارشد خان عمر زئی کی طرف سے معظم بٹ ایڈو کیٹ ، بابر خان یو سفزئی ایڈوکیٹ اور نادر خان ایڈ وکیٹ نے کیس کی پیروی کی ۔عدالت سے باہر چارسدہ جرنلسٹ سے بات چیت کر تے ہوئے ارشد عمر زئی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے حق و انصاف کا بول بالا ہو گیا ۔ مذکورہ مقدمے میں ہم کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا ۔ بشیر خان عمر زئی پر حملہ میں ہم کسی طور پر بھی ملوث نہ تھے اور اس حوالے سے ہم نے مخالفین کو ہر قسم یقین دہانی کر ائی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…