لاہور(آئی این پی)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار نبیل گبول کو اپنے اوپر جھوٹا اور من گھڑت الزام عائد کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔نبیل گبول نے24مئی کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں صدیق الفاروق پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی حمایت کے لیے جے آئی ٹی کے چھ میں سے چار ممبران کو پچیس ،پچیس کروڑ روپے دینے کی آفر کی ہے ۔
نبیل گبول نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ یہ آفر کمیٹی کے 4میں سے دو ممبرز نے مسترد کر دی ہے ۔جس پر صدیق الفاروق نے جھوٹا الزام اور ذہنی اذیت دینے پر اپنے وکیل ناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اگر نبیل گبول پندرہ دنوں میں معافی نہ مانگیں گے تو ہرجانے کی رقم وصول کرنے کے لیے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔