اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

طلاق یافتہ بیوی اورکروڑوں کے تحفے ؟ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان پر سنگین الزام عائد کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں حنیف عباسی اور طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان حساب نہیں دے سکتے اس لیے ہر جگہ بھاگ رہے ہیں‘عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کررہے ہیں‘اخلاقی اور مالی لحاظ سے کرپشن کا شکار شخص دوسروں کو نصیحت نہیں کرسکتا ،عمران خان کی بہنوں کے بیرون ملک اثاثوں کا بھی حساب ہوگا،الیکشن کمیشن نے متعددبار تحریک انصاف کو آخری وارننگ دی،

وارننگ کے باوجود دستاویزات پیش نہیں کی گئیں،عمران خان چاہتے ہیں،ان کاہر گناہ معاف کردیا جائے،ایسا ڈرامہ پہلی بار دیکھا کہ طلاق یافتہ بیوی نے کروڑوں کے تحفے دئیے ہوں۔ حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی کہی ہوئی باتوں سے انکار کررہے ہیں۔عمران خان کے سارے کرتوت قوم کے سامنے لائیں گے۔حنیف عباسی نے کہا کہ فلڈریلیف کا پیسہ عمران خان نے اپنی الیکشن مہم پر خرچ کیا۔اخلاقی اور مالی لحاظ سے کرپشن کا شکار شخص دوسروں کو نصیحت نہیں کرسکتا۔عمران خان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔عمران خان کی بہنوں کے بیرون ملک اثاثوں کا بھی حساب ہوگا۔انہوں نے کہا عمران خان نے ہمیشہ نیازی سروسز کو تسلیم کیاہے۔عمران خان کہتے ہیں نیازی سروسز میں نے بنائی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متعدد بار تحریک انصاف کو آخری وارننگ دی ۔وراننگ کے باوجود دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔عمران خان اپنی ہر بات سے بھاگ رہے ہیں۔دانیال عزیز نے کہا عمران خان حساب نہیں دے سکتے ہیں اس لیے ہر جگہ سے بھاگ رہے ہیں۔عمران خان کی جانب سے بار بار مہلت مانگی جارہی ہے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ گوشوارے غلط جمع کرانے کے حوالے سے ثبوت پٹیشن کے ساتھ لگے ہیں۔

عمران خان چاہتے ہیں ان کا ہرگناہ معاف کردیا جائے۔عمران خان کو عوام کی عدالت سے پہلے نااہل قرار دے چکے ہیں۔حنیف عباسی کی پٹیشن کے ذریعے عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائینگے ۔قوم کو بتائیں گے کہ عمران خان نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کی ہے۔ایسا ڈرامہ پہلی بار دیکھا کہ طلاق یافتہ بیوی نے کروڑوں کے تحفے دیے ۔نااہل نیازی اب جیل جانے کی تیاری کرلے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…