بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گورنر خیبر پختونخوا اقبال جھگڑاکے سکواڈ کا نارواسلوک،پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری برس پڑیں

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کے نشانے پر ، گاڑی کو ٹکر مارنے پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور اقبال ظفر جھگڑا میں تلخ کلامی،گورنرخیبرپختونخواپربرس پڑیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر اس وقت کشیدہ صورت حال پیدا ہوگئی جب تحریک انصاف کی رہنما شیریںمزاری اور گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا میں تلخ کلامی ہو گئی۔

شیری مزاری کا انداز نہایت جارحانہ تھا، گورنر خیبرپختونخوا کے پروٹوکول میں شامل گاڑی نے شیریں مزاری کی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر وہ نہایت جارحانہ انداز میں اقبال ظفر جھگڑا کی جانب بـڑھیں اور مخاطب کرتےکہا کہ’’ آپ کی پروٹوکول گاڑی میری گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ گئی اور اس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔ اپنے سٹاف کو تمیز سکھائیں، یہ بہت غلط بات اور بدتمیزی ہے، آپ کی گاڑیاں لوگوں کو ٹکر مار رہی ہیں۔ گورنر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو بھی مار دیں‘‘‘۔شیریں مزاری کے جارحانہ انداز اور اچانک ہلے سے اقبال ظفر جھگڑا پہلے تو بوکھلا گئے تاہم بعد میں سنبھلتے ہوئے وضاحت دینے کی کوشش کی لیکن شیریں مزاری نے انہیں کچھ کہنے ہی نہ دیا جس پر گورنر خیبرپختونخوا بھی غصے میں آگئے ور شیریں مزاری کو کہا کہ اونچی آواز میں بات نہ کریں۔ چیخنے کی ضرورت نہیں۔ آپ خود کو دیکھیں کس طرح بات کررہی ہیں۔ تاہم شیریں مزاری اقبال ظفر جھگڑا کو اچھی بھلی سنا کروہاں سے چلی گئیں ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کااس سے قبل وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف بھی قومی اسمبلی میں بھی جھگڑاہواتھاجس کی وجہ خواجہ آصف کی ایک تقریرتھی .اب ایک مرتبہ پھردونوں جماعتوں کے درمیان مزیدکشیدگی بڑھنے کاامکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…