ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے روزے کیسے گزریں گے؟گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئےمحکمہ موسمیات نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نے بدھ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کردی ،ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار رہی۔ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرار رہیجب کہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں لوگوں کوسانس لینا دوبھرکردیا ہے۔

تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور منگل کی صبح 10 بجے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔ شہرقائد میں موسم ابرآلود رہا لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار رہا، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن بدھ سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دوسے 3 سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔ دوسری جانب ڈاکٹرغلام رسول نے ملک بھرمیں جون میں گرمی کی شدت ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ موسمیات اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت محکمہ موسمیات 3 روز قبل ہیٹ ویوالرٹ جاری کرے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کے الیکٹرک، سٹی گورنمنٹ،چیف سیکرٹری اور گورنرسندھ آفس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…