جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

40ہزار سے زائد نئی ملازمتیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ،اہم صوبے کا بجٹ5جو ن کوپیش کئے جانے کاامکان

datetime 29  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)نئے مالی سال 2017۔18کے لیے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دینے میں تاخیرکے باعث سندھ حکومت کا صوبائی بجٹ دوجون کی بجائے پانچ جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے ،نئے مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، سندھ بجٹ کا کل حجم 9 کھرب پچاس ارب روپے سے زائد ہوگا، بجٹ میں 40ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کااعلان جبکہ سرکاری ملازمین کی

تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصداضافے کا اعلان متوقع ہے۔حکومت سندھ نے مالی سال 2017۔18کی بجٹ ترجیحات طے کرلی ہیں۔نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق سے سندھ کو 613ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔بجٹ تجاویز کے مطابق صوبائی محصولات کا ہدف 178 ارب روپے ہوگا،بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس نیٹ بڑھانے،شرح میں اضافے ،ایکسائز،موٹر وہیکل ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔بجٹ تجاویز میں بے زمین ہاریوں،خواتین میں مفت زمین کی تقسیم کا منصوبہ اورہیلتھ انشورنس اسکیم،زرعی سبسڈی،خواتین قرضہ اسکیم شامل ہوگی۔جبکہ غیر ترقیاتی مصارف میں 18فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں،پنشن،نان سیلری اخراجات کی مد میں 616ارب روپے مختص کرنے اور مجموعی ترقیاتی بجٹ 17فیصد اضافے سے 278ارب روپے کرنے اور صحت کا بجٹ 8فیصد اضافے کے ساتھ69ارب روپے کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف سمریوں کووزیراعلی سندھ کی جانب سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔صوبائی حکومت آئندہ مالی سال میں آمدن سے زیادہ اخراجات کرے گی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے صحت، تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں ملازمتیں دینے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کا باقاعدہ اعلان بجٹ پیش کرنے کے دوران کیا جائے گا۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی اجرت 13ہزار سے بڑھاکر 14 ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے، صوبہ میں امن وامان کے قیام اور پولیس اور رینجرز کیلیے 80ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کا امکان ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 240ارب مختص کیے جاسکتے ہیں،جبکہ نئے سال کے بجٹ میں کچھ نئے ٹیکسزبھی متعارف کرانے کا پروگرام ہے، تاہم اسکا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…