اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اسلامی سکالرمولاناطارق جمیل نے کہاہے کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل اگرکوئی یہ چارکام کررہاہواوروہ توبہ کرلے ،مولاناطارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اگر اگرکوئی یہ چارکام کررہاہواتووہ توبہ کرلےبصورت دیگررمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں اس کی بخشش نہیں ہوگی ،انہوں نے کہاکہ کہ لیلۃ القدربہت قیمتی رات ہے یہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک ہے لیکن پاکستان میں صرف 27کومنائی جاتی ہے۔
ایک شب قدرکوپالو اسی سال سے زائدکی عبادت کاثواب ملے گالیکن شب قدرمیں بھی چارلوگوں کی بخشش نہیں ہوتی۔جن میں سے پہلاوہ شخص ہےجوشراب نوشی کرتاہے ۔دوسراوہ شخص جوماں باپ کی نافرمانی کرتاہے۔تیسراوہ شخص جورشتہ داروں سے لڑتاہے اوران سے بے رحمی سے پیش آتاہے۔ مولاناطارق جمیل نے مزید بتایاکہ چوتھاوہ شخص ہے جودل میں دوسروں کے لیے کینہ رکھتاہو اس کی بھی ماہ رمضان شروع ہونے سے قبل توبہ نہ کرنے پربخشش نہیں ہوتی ۔