منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو 9ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا‘صوبہ بھر میں 318سستے  رمضان بازار قائم کیے گئے  ہیں،10کلو آٹے کا تھیلا250جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا500روپے میں دستیاب ہوگا،

دال چنا بیسن کھجور سیب مارکیٹ سے سستے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ گھی ‘ کوکنگ آئل ‘چکن ‘ انڈے اور چینی بھی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی ‘ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو 9 ارب روپے سے زائد کا تاریخی رمضان پیکج دیا جائے گا۔ سستے آٹے کی فراہمی پر 8 ارب 78 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 10 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے میں ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے کی سبسڈی سے 500 روپے میں دستیاب ہو گا۔ صوبہ بھر میں 318 سستے رمضان بازار لگائے  گئے ہیں صوبے میںموجود ماڈل بازار  بھی رمضان بازاروں کے طور پر کام کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سستے رمضان بازاروں مین زرعی  فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں ۔ شاپس پر دال چنا ‘ بیسن ‘ کیلا ‘ کھجور ‘ سیب  مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ سحر و افطار کے لئے صوبہ بھر میں 2 ہزار سے زائد  مدنی دستر خوان قائم کئے گئے ہیں۔ گھی ‘ کوکنگ آئل ‘ چکن ‘ انڈے اور چینی کم نرخوں پر دستیاب ہو گی۔ تاریخی رمضان پیکج کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ خریداری کیلئے آنے والے افراد کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…