لاہور ( این این آئی)موٹروے پولیس سنٹرل زون نے رمضان المبارک کے د نو ں میں روڈ یو زرز کو محفوظ سفر مہیا کرنے اور حادثات سے بچائو کے لیے سپیشل انتظامات کیے ہیں ، افطاری کے وقت تیز ر فتا ر ی کے خطر نا ک ر حجا ن کو کم کر نے کے لیے خصو صی سپیڈ چیکنگ کیمر ے لگائے گئے ہیں تا کہ ر و ڈ یو ز ر ز کو محفو ظ سفر فر ا ہم کیا جا سکے ۔
ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے تمام فیلڈ پیٹرولنگ آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اوور سپیڈنگ حادثات کی ایک اہم وجہ ہے اسں کا بڑھتا ہو ا رجحان حادثات کا باعث بن سکتا ہے خاص طور پر جیسے جیسے افطار ی کا وقت قریب آتا ہے روڈ یوزرز میں بے چینی فطری بات ہے اور ہر کوئی جلد بازی کرتا ہے جس سے حادثات جنم لیتے ہیں تیز رفتاری کی وجہ سے شدید گرمی میں ٹا ئر پھٹنے کا بھی کافی اندیشہ ہو جاتا ہے بسو ں اور ٹرکوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات کی وجہ مسلسل ڈرائیونگ اور شدید تھکن ہے۔ ٹرانسپورٹ مالکان ڈ را ئیو رز کے آرام اور مکمل نیند کا خیال رکھیں تا کہ نیند آنے کی وجہ سے متعلقہ حا د ثا ت سے بچا جا سکے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پیٹرولنگ آفیسران ٹریفک کے بلا روک ٹو ک ٹر یفک کے بہا و کو یقینی بنائیں تاکہ روڈ یوزرز کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ا ن کی مشکل حالات میں ہر ممکن اور بروقت مد د کی جائے۔ انہوں نے N-5 سنٹرل پر تمام ڈی ایس پیز کو کہا کہ وہ ذاتی طور پر اوور سپیڈ چیکنگ کیمروں کی تنصیب کو نگرانی کریں ا و ر ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اپنی تمام تر قوتیں اور وسائل کو بروئے کار لائیں۔
زونل کمانڈر نے آفیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فری فلو آف ٹریفک، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور انکو حادثات سے بچانا موٹروے پولیس آفیسران کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ڈی آئی جی نے پٹرولنگ آفیسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی دوران سفر ہر قسم کی راہنمائی فراہم کی جائے اور انکو کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران لوکل پولیس کے ساتھ خصوصی رابطہ رکھیں تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو اور عوام کو محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے ۔