جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

بجٹ کیسا رہا؟مولانافضل الرحمان اوراعجازالحق کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا 

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے ‘ بجٹ 2017-18متوازن ہے ‘ قرضے سسٹم چلانے کیلئے لینے پڑتے ہیں ‘ آج کے دن کسانوں پر تشدد درست نہیں ‘ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا وہ درست اور بیلنس ہے ۔

بجٹ 2017-18ء پر ابھی ایوان میں بحث ہونی ہے ا ور سیاسی جماعتوں کی طرف سے تجاویز بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم چلانے کے لئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔ یہ نئی بات نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد نہیں کرنا چاہیے تھابلکہ آج کے دن ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کو متوازن اور عوام دوست قرار دیا ہے اور کہاہے کہ بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا ‘ ترقیاتی منصوبوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں ‘ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ‘ 10 فیصد اضافہ ناکافی ہے ‘ مزدور کی تنخواہ کم از کم بیس ہزار روپے مقرر کی جائے ‘ افواج کے لئے ضرب عضب الاؤنس درست فیصلہ ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں صحت ‘ تعلیم اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی گئی ہے۔ عوام دوست اور متوازن بجٹ ہے ۔ ابھی اس حوالے سے مزید تجاویز آئیں گی اس سے مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں انڈسٹری کو ریلیف دیا گیا ہے جبکہ پولٹری کی صنعت کی طرف بھی توجہ دی گئی ہے۔

اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بجٹ میں ریکارڈ فنڈز مختص کئے ہیں۔ اس سے پہلے ماضی میں کسی بھی حکومت نے اتنے فنڈز مختص نہیں کئے اس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا جبکہ توانائی کے منصوبوں کے لئے بھی خطیر فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ امید ہے کہ 2018ء میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کیاجائے۔ 10 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ کم از کم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کیا جائے تو درست ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ 15 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کی جائے۔ مسلح افواج کے لئے ضرب عضب الاؤنس حکومت کا درست فیصلہ ہے

بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے دن رات ایک کر دیا ہے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ جی ڈی پی کی گروتھ بہت اچھی رہی کچھ حالات سیکیورتی کی وجہ سے آئی ۔ سی پیک کی وجہ سے جی ڈی پی کی گروتھ بڑھی ہے۔ انہوں نے تجویز دی ہے کہ انکم ٹیکس ‘ نیٹ ورک بہت کمزور ہے اس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…