اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحاق ڈار ملکی تاریخ میں پہلے ایسے وزیر خزانہ ہیں جنہوں نے اپنے دور میں بتیس ارب ڈالرز کا بیرونی قرض لیا ، معروف صحافی رئوف کلاسرا کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ملکی تاریخ میں پہلے ایسے وزیر خزانہ ہیں جنہوں نے اپنے دور
میں بتیس ارب ڈالرز کا بیرونی قرض لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے دور میں 65 سال میں پاکستان کا قرض 30 سے 45 ارب ڈالرز کے درمیان تھا اور اسحاق ڈار نے گذشتہ 65 سال کے قرض کا ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف اپنے ہی دور میں 32 ارب ڈالرز کا قرض لے کر ملک کو ڈوبا دیا ہے۔ 32 ارب ڈالرز کا قرض لے کر ملک کو ڈوبا دیا ہے۔