جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

دانیال عزیز کو غلط زبان استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا،معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے

datetime 24  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے دانیال عزیز کی جانب سے صحافتی برادری کے بارے میں نازیبا کلمات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر معافی مانگیں ساتھ دھمکی دی کہ میڈیا ان کی پریس کانفرنسز کا بائیکاٹ کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اور وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری

پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اسی دوران راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور ) کے صدر سینئر صحافی مظہر اقبال کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں انتہائی نازیبا کلمات ادا کئے جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان صحافیوں کے داماد لگتے ہیں جو ان کے خلاف رپورٹنگ نہیں کرتے ۔ سینئر صحافی نے کہا کہ دانیال عزیز نے تو عمران خان کو پوری صحافی برادری کا داماد بنا دیا جو کہ غلط ہے ۔ ہم یہاں اپنے فرائض انجام دینے اور بچوں کے لئے روزی روٹی کمانے آتے ہیں ۔دانیال عزیز بیشک ذاتی طور پر میرے دوست سہی لیکن میں مجموعی طور پر صحافتی برادری کی عزت و وقار کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔ یہ انتہائی غلط بات ہے کہ وہ ہماری ہتک کریں ۔ ہم اس کو کبھی معاف نہیں کرینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دانیال عزیز اپنے ہتک آمیز الفاظ واپس لیتے ہوئے ذاتی طور پر صحافتی برادری سے معافی مانگیں ورنہ ہم ان کو پریس کانفرنس نہیں کرنے دینگے اور ان کا بائیکاٹ کریں گے ۔ اس کے جواب میں دانیال عزیز نے کہا کہ میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ عمران خان کے ساتھ صحافی بہت نرم رویہ رکھتے ہیں جس طرح کو کوئی اپنے داماد کے ساتھ کرتا ہے ۔ اگر میرے منہ سے کوئی ایسے الفاظ نکل گئے ہیں جو کہ غلط تھے جس سے صحافی دوستوں کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے تو میں برملا آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔

مجھے سیاست میں 25 سال ہو گئے ہیں مگر کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ میرے الفاظ سے صحافی ناراض ہوئے ہوں ۔ جس کے بعد صحافیوں نے ان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ نہیں کیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…