ہری پور(آئی این پی )سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا نظرثانی شدہ اعلامیہ جاری صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم صوبہ خیبر پختون خواہ نے سال 2017 کے لیئے صوبہ بھر کے تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا نظرثانی شدہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے تحت میدانی علاقوں کے تمام پرائمری / مڈل/ ہائی اور ہائیر سیکنڈری مردانہ و زنانہ سکول 27 مئی سے بندہوجائیں گے
( یعنی 26 مئی بروز جمعہ کلوزنگ دن ہے)، پرائمری سکول مردانہ و زنانہ 31 اگست 2017 (3ماہ اور 5 دن)بند رہنے کے بعد یکم ستمبر 2017 جب کہ مڈل/ ہائی اور ہائیر سیکنڈری مردانہ و زنانہ سکول 15 اگست 2017 (2 ماہ اور 20 دن) بند رہنے کے بعد 16 اگست 2017 کو دوبارہ کھلیں گے۔ برفانی و پہاڑی علاقوں کے تمام پرائمری/ مڈل/ ہائی اور ہائیر سیکنڈری مردانہ و زنانہ سکول یکم جون 2017 تا 31 جولائی 2017 (1 ماہ) کے لیئے بند رہیں گے۔