اسلام آباد(آئی ین پی)وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے 2ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کے مسلم لیگ (ق)سے قریبی تعلقات ہیں اور ان کی اہلیہ 2013کے انتخابات میں ق لیگ کی امیدوار تھیں جبکہ بلال رسول سابق گورنر اور تحریک انصاف کے موجود ہ رہنما میاں اظہر کے بھی قریبی عزیز ہیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے 2ارکان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اورجے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کے مسلم لیگ (ق)سے قریبی تعلقات ہیں اور ان کی اہلیہ 2013کے انتخابات میں ق لیگ کی امیدوار تھیں جبکہ بلال رسول سابق گورنر اور تحریک انصاف کے موجود ہ رہنما میاں اظہر کے بھی قریبی عزیز ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اورجے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کی اہلیہ شاہین رسول کا نام پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پارٹی پینل میں تھا۔ مسلم لیگ ق کے امیدوار کے پینل میں شاہین کا نام124 ویں نمبر پر تھا ۔ان وجوہات پر حسین نواز نے ان پر تحفظات کا اظہار کیا جبکہ سٹیٹ بنک کے نمائندے عامر عزیز پر بھی اعتراض کیاگیاہے۔۔ حسین نوا ز کی درخواست پر جے آئی ٹی کے دو ممبران ایس ای سی پی کے بلال رسول اور سٹیٹ بنک کے عامر عزیز پر اعتراضات کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 29 مئی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کر دی ۔ حسین نواز شریف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کے قریبی رشتہ دارجبکہ عامر عزیز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حسین نواز کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر کے 29 مئی پیر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔