بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دعوے نہیں کام،لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ،بجلی فری،پاکستان کے اہم علاقے میں ناقابل یقین کام ہوگیا،زبردست اقدام

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیدنگ نے عوام کےلئے بڑاعذاب بن رکھاہے لیکن آپ کوجان کرحیرانگی ہوگی کہ خیبرپختونخواحکومت نے عوام کولوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کےلئے 12مائیکروہائیڈل پروجیکٹس شروع کررکھے ہیں ۔اسی منصوبے کے تحت ایک مائیکروہائیڈل منصوبہ ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں مکمل ہوگیاہے اوراس سے 50گھروں کوبجلی فراہم کی جارہی ہے ،اس منصوبے کو4ماہ کی

انتہائی قلیل مدت میں مکمل کیاگیاہے ۔حکومت کی طرف سے یہ بجلی بالکل مفت فراہم کی گئی ہے اورفی گھرکوصرف 400روپے ماہانہ بجلی کابل اداکرناپڑے گا۔اس منصوبے پرکام کرنے والے انجینئرآصف خا ن نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے بجلی بالکل فری ہے اورشہریوں سے بجلی کابل عملے کی تنخواہوں اوراس منصوبے کی دیکھ بھال کےلئے اٹھنے والے اخراجات کی مدمیں لیاجارہاہے ۔انہوں نے مزیدبتایاکہ بکوٹ میں کیونکہ گھروں کی تعداد کم ہے اس لئے 400روپے وصول کئے جارہے ہیں اوراگرگھروں کی تعداد زیادہ ہوتی توبجلی کے بل مزیدکم ہوتے ۔یہ مائیکروہائیڈل پاورمنصوبہ جوبجلی پیداکررہاہے اس کونیشنل گرڈمیں شامل نہیں کیاجارہاہے بلکہ براہ ر است عوام کوبجلی فراہم کرے گی ۔اس منصوبے کی ایک خاصیت یہ ہے اس گائوں کے لوگ ہی اس منصوبے کی دیکھ بھال کرینگے ۔خیبرپختونخواحکومت حکومت نے بجلی پیداکرنے کےلئے12 ایسے مائیکروہائیڈل منصوبے شروع کررکھے ہیں جبکہ کل تعداد تین سوسے زیادہ ہے ۔ایبٹ آبادکے علاقے بکوٹ میں عوام کوبجلی 24گھنٹے بلاتعطل فراہم کی جارہی ہے اورجب سے اس منصوبے سے بجلی کی پیدوارشروع ہوئی ہے ایک مرتبہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ہے جبکہ عوام پربجلی کے بلوں کابوجھ بھی نہ ہونے کے برابرہے ۔۔اس منصوبے کومکمل طورپرعلاقے کے عوام کے سپردکردیاگیاہے جوخود ہی اس منصوبے کوچلائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…