اسلام آباد،سیکرٹریٹ میں اہم ترین عمارت میں سرکاری ملازم کی خودکشی،افسوسناک وجہ سامنے آگئی

23  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ کے نائب قاصد محمد اقبال نے پاک سیکرٹریٹ کے ’’آر‘‘ بلاک کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی‘ محمد اقبال چھٹیاں گزارنے کے بعد اپنے بیٹے کو لیکر دفتر آیا اور اپنی جگہ اپنے بیٹے کو ملازمت دلوانا چاہتا تھا لیکن وزارت داخلہ کے افسروں اور عملے نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو اس صورت میں نوکری ملے گی جب آپ دوران سروس فوت ہونگے جس پر دلبرداشتہ ہو کر اقبال نے چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

اقبال کی نعش پولی کلینک میں پوسٹمارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں شور کوٹ روانہ کردی گئی۔ منگل کو وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق اقبال نامی نائب قاصد چھٹیاں گزارنے کے بعد دوبارہ اپنی ملازمت پر آیا تو ایڈمن برانچ میں اس نے اپنے بیٹے کو بھرتی کرنے کے لئے بات چیت کی اور کہا کہ اس کی ایک سال کی ملازمت باقی ہے میری جگہ میرے بیٹے کو بھرتی کیا جائے جس پر وزارت داخلہ کی ایڈمن برانچ کے عملے اور افسر نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو صرف اسی صورت میں آپ کی جگہ نوکری ملے گی اگر آپ دوران سروس وفات پاجائیں۔ جس پر اقبال کا وہاں جھگڑا ہوا اور وہ دلبرداشتہ ہو کر آر بلاک کی چھت پر چڑھ گیا اور کہا کہ میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرتا ہوں پھر آپ میرے بیٹے کو ملازمت دے دینا۔ وزارت داخلہ کے بے رحم افسروں نے اقبال کو کہا کہ وہ خودکشی کرلے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں جس کے بعد اقبال نے چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی اور وہ ایڈمن برانچ کے سامنے آکر گرا اور سڑک پر تڑپتا رہا لیکن وزارت داخلہ کے کسی افسر یا عملے کے رکن نے اسے اٹھایا تک نہیں۔ وزارت خزانہ کے ملازمین نے اقبال کو اٹھا کر پولی کلینک منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولی کلینک میں پوسٹمارٹم کے بعد اقبال کی نعس اس کے آبائی گاؤں شور کوٹ روانہ کردی گئی۔ دوسری طرف اقبال کے بیٹے پر وزارت داخلہ کے افسروں کی طرف سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ آپ موقف اختیار کریں کہ میرا باپ ذہنی مریض تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…