اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیف الرحمٰن کی مداخلت و مطالبہ مسترد، قطر میں پاکستانی سفارتخانے نے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو پانامہ جے آئی ٹی کا سیل شدہ خط پہنچا دیا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پانامہ جے آئی ٹی نے دفتر خارجہ کے ذریعے قطری شہزادے حماد بن جاسم کو قطر میں موجود سفارتخانے کے ذریعے خط اور سوالنامہ پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے شریف خاندان کے دیرینہ ساتھی سیف الرحمٰن نے سفارتخانے کے حکام سے خط
کو کھولنے اور بعد میں خط قطری شہزادے تک نہ پہنچانے کیلئے دبائو بھی ڈالا تاہم اس دبائو کو سفارتکار شہزاد احمد نے مسترد کرتے ہوئے سیل شدہ خط قطری شہزادے کو پہنچا دیا ہے۔انگریزی اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ قطر میں موجود سیف الرحمٰن کو شریف خاندان نے پانامہ جے آئی ٹی تحقیقات میں اپنی مدد کیلئے ٹاسک بھی سونپا ہے جبکہ اس حوالے سے شریف خاندان نے سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان سلمان اسلم بٹ سے بھی مدد مانگی ہے۔