اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کے پہلے مرحلے میں بھارت سے شکست کی وجہ تیاری نہ ہونا تھا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت انـصاف میں کلبھوشن کیس میں تیاری نہ ہونے کے برابر کی تھی جس کی وجہ سے کم وقت تھا۔ ان کا کہنا تھا عالمی عدالت
انصاف کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا جبکہ اگلے مرحلے کیلئے پاکستان میدان میں بھرپور تیاری کے ساتھ اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انـصاف میں اہم کیس کیلئے وکلا کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں اور ایڈہاک جج کا تقرر بھی کیا جائے گا۔ مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارت نے کلبھوشن کیس لے جا کشمیر اور بھارت کے ساتھ پانی تنازعات جیسے معاملات کیلئے پاکستان کیلئے راہیں ہموار کر دی ہیں۔