اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کے لئے خط لکھ دیا ، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا۔سماعت کے دوران عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق نقطے کو پھر سے اٹھایا جائے گا
جمعہ کونجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کی جلد از جلد سماعت کے لئے خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کے معاملے کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کی جائے، پاکستان اب بھی عالمی عدالت انصاف کے اختیار سماعت کو قبول نہیں کرتا۔خط کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق نقطے کو پھر سے اٹھایا جائے گا ۔پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے سماعت کے اختیار کو تسلیم نہ کئے جانے کے حتمی فیصلے کے بعد بھارت میں پھر صف ماتم بچھ گئی ہے اور نیوز چینلز طرح طرح کے تبصرے پیش کررہے ہیں ۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسی قسم کے جواب کی توقع کی جارہی تھی اس کے بعد بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا جبکہ کلبھوشن یادیو کی کارستانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستان کو ایک بڑا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔عالمی عدالت انصاف کے سماعت کے اختیار کو تسلیم نہ کئے جانے کے حتمی فیصلے کے بعد بھارت میں پھر صف ماتم بچھ گئی ہے اور نیوز چینلز طرح طرح کے تبصرے پیش کررہے ہیں ۔ماہرین کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسی قسم کے جواب کی توقع کی جارہی تھی اس کے بعد بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائے گا