اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف میں نیا سیاسی دھماکہ،عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے مدد طلب کرلی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(آئی این پی ) ایبٹ آباد ہزارہ کی سیاست میں نیا موڑ، تحریک انصاف ناراض گروپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے سیاسی مدد مانگ لی۔ناراض گروپ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اگلے عام انتخابات میں ایبٹ آباد کے تمام حلقوں سے آزاد الیکشن لڑے گا، دونوں طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ تحریک انصاف کے ایبٹ آباد ہزارہ سے ناراض گروپ نے  اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی ہے

باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ایبٹ آباد ہزارہ سے ناراض گروپ نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی ہے جس میں ریحام خان سے سیاسی مدد مانگ لی ہے۔ ناراض گروپ کی قیادت سابق ضلعی صدر تحریک انصاف ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر خان اور تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن علی صغر خان کر رہے ہیں۔ شیر بہادر اور علی اصغر خان نے ریحام خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی ناراض گروپ کی سرپرستی کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ علی اصغر خان نے چند دن قبل پریس کانفرنس میں ہزارہ سے تعلق رکھنے والے اپنی ہی پارٹی کے صوبائی وزراء قلندر لودھی اور مشتاق غنی کو کرپٹ قرار دیا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے دن ہی شہریوں کی جانب سے صوبائی وزیر قلندر لودھی کے قافلے پر پتھراوکیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عمران خان کے حالیہ ایبٹ آباد جلسے میں بھی سابق ضلعی صدرشیر بہادر خان اور تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن علی صغر خان شریک نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی ناراض گروپ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر اگلے عام انتخابات میں ایبٹ آباد کے تمام حلقوں سے آزاد الیکشن لڑے گا۔ ملاقات ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر خان کی درخواست پر انکے کے گھر پر ہوئی۔ دونوں طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات ضلع ناظم ایبٹ آباد شیر بہادر خان کی درخواست پر انکے کے گھر پر ہوئی۔ دونوں طرف سے ملاقات کو خفیہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…