اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کو مستند عالمی فورم میسر آگیا، پاکستان کو بھرپور تیاری کیساتھ دوسرے مرحلے میں عالمی عدالت انـصاف میں بھارت کے خلاف اترناہو گا، سینئر قانون دان احمر بلال صوفی کا عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو بارے عبوری حکم نامے پر تبصرہ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی قانون کے ماہر
اور سینئر قانون دان احمر بلال صوفی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی صورت میں عالمی عدالت انصاف کی شکل میں پاکستان کو ایک مستند فورم میسر آگیا ہے جس کے ذریعے ہم بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کر سکتے ہیں۔ عالمی عدالت انصاف نے ابھی عبوری فیصلہ جاری کیا ہے ،اب عدالت کیس کی شنوائی کا شیڈول جاری کرے گی اور اس کیس کی سماعت کی باری آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ہمیں بین الاقوامی قانون کا بہتر استعمال کرکے تمام دستاویزات اور حقائق عالمی عدالت انصاف کے سامنے رکھنے چاہئیں۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مثبت انداز میں دیکھا جائے تو ہمیں وہ تمام باتیں دنیا کے سامنے لانے کاموقع ملا ہے جو اس سے پہلے پاکستان سامنے نہیں لاسکا تھا۔اب عدالت کیس کی شنوائی کا شیڈول جاری کرے گی اور اس کیس کی سماعت کی باری آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ہمیں بین الاقوامی قانون کا بہتر استعمال کرکے تمام دستاویزات اور حقائق عالمی عدالت انصاف کے سامنے رکھنے چاہئیں۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مثبت انداز میں دیکھا جائے تو ہمیں وہ تمام باتیں دنیا کے سامنے لانے کاموقع ملا ہے جو اس سے پہلے پاکستان سامنے نہیں لاسکا تھا۔