لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں40 برسوں کے دوران12 بھارتی جاسوسوں کو سزا سنائی گئی جبکہ ان کورہاکردیاگیااورجب یہ جاسوس بھارت پہنچے توا نہو ں نے اپنے جرائم کااعتراف بھی کھلے عام کیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چالیس برس میں بارہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی، پہلے گرفتار بھارتی معصوم بنے لیکن وطن واپسی پراعتراف جرم کرلیا۔، پاکستان میں ہاتھ پاؤں جوڑ کر معصومیت کا راگ الاپنے والے
وطن واپسی پر کھلم کھلا ایجنٹ ہونے کادعویٰ کرتے ہیں انیس سو تہتر میں بھی گرفتار کشمیرسنگھ نے بھارت پہنچ کر اعتراف جرم کیا۔بھارتی جاسوس رام راج نے پاکستان میں 6برس قید کاٹی ا وربھارت واپس چلاگیا،اسی طرح گربخش رام ہو ونود سانھی یا سرجیت سنگھ رہائی کے بعد بھارت پہنچنے والےراکے ایجنٹوں کوبھارتی حکومت اورعوام میٹھے لڈوکھلاتے رہے اوران کی رہائی پربھارت میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔