اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عدالمی عدالت انصاف کا فیصلہ نہ ماننے کی صورت میں پاکستان پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انـصاف کا فیصلہ تمام ممالک
مانتے ہیں اور اگر پاکستان نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ نہ مانا تو پاکستان پابندیوں کی زد میں آسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے تحت کسی ملک کے شہری کو گرفتاری کے بعد قونصلر رسائی کا حق حاصل ہے ۔ کلبھوشن بھارتی شہری ہیں اور بھارتی حکام کو حق حاصل ہے کہ اس تک رسائی حاصل کریں۔