سب چوکنے رہیں ۔۔داعش کا اگلا نشانہ کیا ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کر دیا

18  مئی‬‮  2017

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیمینار میں اساتذہ، طلبہ اور دیگر کی میزبانی کا شرف ملا ہے اور آج کے دن یہ موضوع اہمیت کا حامل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ داعش کی حکمت عملی بدل گئی اب داعش کا ہدف ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے۔

داعش کے نوجوان میں سرایت روکنے کا چیلنج درپیش ہے اور نوجوانوں کو دہشت گردی سے بچانا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد امن اور استحکام لانا ہے اور اب تک ملک بھر میں درجنوں آپریشن کئے گئے ہیں اور فسادیوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔یاد رہے رواں سال اپریل کے مہینے میں لاہور میں مارے جانے والے دہشتگرد کی بیوی کو گرفتار کیا گیا تھا جو میڈیکل کالج کی طلبہ تھی جس کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ میں اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی مجھے بہ طور ایک خودکش حملہ آور استعمال کیا جانا تھا اور ان کا ہدف کسی چرچ پر حملہ کرنا تھا۔یکم اپریل کو تنظیم نے میرے لیے سامان کا بندوبست کیا ہوا تھا۔ اس سامان میں مجھے دو جیکٹس، چار دستی بم اور کچھ گولیاں تھیں۔ مجھے ایسٹر پر کسی چرچ پر حملہ کرنا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے چودہ اپریل کو کارروائی میں مجھے گرفتار کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…