اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئی جی پولیس سندھ کے خلاف غیر مصدقہ خبر نشر کرنے پرنجی ٹی وی چینل پردس لاکھ روپے جرمانہ ‘ ناظرین سے معذرت نشر کرنے کی ہدایت

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ، اے ڈی خواجہ کے خلاف من گھڑت خبر نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل میسرزسنٹرل میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ(چینل 24)پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے نیز چینل انتظامیہ کو جعلی خبر نشر کرنے پر اے ڈی خواجہ کا نام لیکر ناظرین سے معذرت نشر کرنے کاحکم بھی دیا ہے۔ جرمانہ کی رقم تین ہفتوں میں ادا کرنا ہوگی ۔

انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے ’چینل 24‘ پر مورخہ 6اور 7اپریل 2017 ؁ء کو اُن کے خلاف بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبر چلانے کی شکایت کی تھی جس پر مورخہ 11اپریل 2017 ؁ء کو پیمرا نے ایک اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے ذریعے ٹی وی چینل سے 7روز کے اندر مذکورہ اقدام کی وضاحت طلب کی اور چینل انتظامیہ و شکایت گزارکے نمائندوں کو 18اپریل 2017 ؁ء کو ذاتی شنوائی کے لئے بلایا۔ مذکورہ تاریخ کو آئی جی سندھ کی طرف سے اے آئی جی آپریشنز اور سی پی او کراچی جبکہ ٹی وی چینل کی جانب سے منیجر ایچ آر پیش ہوئے ۔ ٹی وی چینل کے نمائندہ نے پیمرا کمیٹی سے التوا کی درخواست کی جس پر معاملہ کی سماعت 24اپریل 2017 ؁ء تک ملتوی کر دی گئی۔ تاہم دی گئی تاریخ کو ’چینل 24‘کی طرف سے کوئی پیش ہوا نہ ہی تحریری جواب داخل کروایا گیا۔ اس پر شکایت گزارکے نمائندوں کو سننے اور شکایت کا جائزہ لینے کے بعد پیمرا شنوائی کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی کہ مورخہ 7اپریل 2017 ؁ء کو ’چینل 24‘ نے شکایت گزار کے خلاف من گھڑت اور غیر مصدقہ خبر نشر کرکے الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 ؁ء کی متعدد دفعات کی خلاف ورزی کی ہے ۔ کمیٹی نے مذکورہ خلاف ورزیوں پر چینل کے خلاف دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی نیز چینل انتظامیہ کو مورخہ 20مئی 2017 ؁ء کو اُنہی

اوقات اور اُسی انداز میں غیر مصدقہ خبر نشر کرنے پر شکایت گزار کا نام لیکر ناظرین سے معذرت نشر کرنے اور معمول کی نشریات کے دوران معذرت پر مبنی تحریر کو بار بار سکرین پر دکھانے کی بھی ہدایت کی ۔حکم عدولی کی صورت میں چینل کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ 2007) کی دفعہ 30اور دیگرپیمرا قوانین کے تحت لائسنس کی معطلی/منسوخی کی کاروائی کا آغاز کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…