اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈی سک) پاناماکیس پرجےآئی ٹی کےساتویں اجلاس میں وزیراعظم اوران کے بچوں کےمیڈیاانٹرویوزکاساراریکارڈ طلب کرلیا گیا۔پانامہ کیس پرجےآئی ٹی کاسوالنامہ تیارکرلیاگیاہے۔پاناما کیس پر سپریم کورٹ میں پہلی رپورٹ جمع کرانے کیلیے جے آئی ٹی کے پاس صرف چار دن کا وقت باقی رہ گیاہے۔پاناما کیس جے آئی ٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن سے موصول وزیراعظم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گوشواروں کاجائزہ لیا گیا۔اس کےعلاوہ لندن فلیٹس سے متعلق سوالنامہ بھی تیارکرلیاگیاہے۔اجلاس نے وزیراعطم اوراُن کے بچوں کے میڈیا انٹریوز اور بیانات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ باتوں میں تضادات پر سوالنامے میں پوچھ ہوگی۔وزیراعظم،حسن نوازاورحسین نوازکوطلب کرنا ہے یا سوالانامہ ارسال کیا جائے،اس کافیصلہ مشاورت کے بعد ہوگا۔