لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے سکینڈل میں گرفتار ملزمان سے تحقیقات میں مزید انکشافات ہوئے ہیں،ایف آئی اے نے گردوں کی پیوند کاری کیلئے بیرون ممالک سے آکر قیام کیلئے منتخب کئے جانے والے ہوٹلوں کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کے ہاتھوں مرنے والی غیر ملکی خاتون کے بارے میں بھی اہم انکشافات سامنے آ ئے ہیں ۔
سلمیٰ نامی خاتون اردن سے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کے لیے لاہور آئی تھی مگردوران آپریشن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ۔ڈاکٹر فواد اور ڈاکٹر التمش اردن سے آئی خاتون کا آپریشن کیا تھا اور انتقال کر جانے پر ڈاکٹر فواد نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرواکر خاتون کی میت واپس بھجوائی ۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والوں کو جن مخصوص ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا تھا ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جاہا ہے ۔