کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد جب ان کے ذمہ داروں کوسزابھی سنائی جاچکی ہے توایسے وقت میں ڈان لیکس ٹونے تہلکہ مچادیاہے ۔ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق چین سی پیک کے ذریعے پاکستان پرایسااثرقائم کرناچاہتاہے جوبرصغیرپر برطانیہ کی ایسٹ انڈیاکمپنی کے قبضے سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا
۔یہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیرپلاننگ احسن اقبال نے اس خبرکی تردیدکی ہے اورکہاہے اس خبرمیں کوئی حقیقت نہیں بلکہ یہ خبرڈرافٹ کے ورکنگ پیپرکودیکھ کربنائی گئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس خبرمیں وزارت پلاننگ کاکوئی موقف نہیں لیاگیا بلکہ اس خبرمیں اینگلنگ کی گئی ہے تاکہ خوف کی فضاپیداکی جاسکے ۔