اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایک اور اہم پیش رفت،آئندہ عام انتخابات میں گوگل کی مدد سے کیا، کیاجائیگا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ملک بھرکے پولنگ اسٹیشنوں کوسرچ انجن گوگل سے منسلک کردیاہے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ملک بھر کے 70 ہزار سے زائد مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ اس اقدام کے بعد عوام گھر بیٹھے اپنے پولنگ اسٹیشن کے محل وقوع کا پتہ لگاسکیں گے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ گھر بیٹھے

اپنے کمپیوٹر اور موبائل پر پولنگ اسٹیشن کا نقشہ، محل وقوع، تصویر اور گھرسے فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی تمام پولنگ اسٹیشنز پر مزید کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمدر ضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے ملک بھر کے چاروں صوبوں اور فاٹا میں مجوزہ 70 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن کا سروے کیا جس میں تمام پولنگ اسٹیشنز کی تصاویر لی گئیں اور یہ معلوم کیا گیا کہ ان پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتیں جیسے پانی ، بجلی ،بیت الخلا ، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات موجود ہیں یا نہیں۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنز نے ہدایت دی کہ جن صوبوں کے پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں کے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھ کر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں۔ یہ معلوم کیا گیا کہ ان پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتیں جیسے پانی ، بجلی ،بیت الخلا ، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات موجود ہیں یا نہیں۔اجلاس میں چیف الیکشن کمشنز نے ہدایت دی کہ جن صوبوں کے پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں کے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھ کر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…