بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑا سیاسی دھماکہ۔۔ ممتاز بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت پی ٹی آئی نے کون سی تین شرائط مان لیں؟

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ سردار ممتاز علی بھٹو کو شمولیت کی دعوت کے بعد مثبت پیشرفت جاری ہے ،ملاقات میں پیش کی گئی شرائط پر آمادگی کاعندیہ ملنے کے بعد ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی میں مشاورت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ حتمی فیصلہ ممتاز بھٹو کی بیرون ملک سے وطن واپسی پر ہوگا ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سردار ممتاز علی بھٹو نے عمران خان کو دورہ سندھ کے دوران ہونے والی ملاقات میں شمولیت کی پیشکش پر کچھ شرائط پیش کی تھیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی سے کسی بھی سطح پر اتحاد نہیں ہوگا ، اقتدار میں آنے کی صورت میں بینظیر بھٹو شہید کے قتل کی نئی ایف آئی آر او ر تحقیقات کرائی جائیں گی جبکہ کرپشن کرنے والوں کا بلا امتیاز کڑا احتساب کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک مرکزی رہنما نے سردار ممتاز بھٹو کے بیرون ملک ہونے کے باعث ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے شرائظ پر آمادگی کا عندیہ دیتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے بات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک موجود ممتاز بھٹو کو رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہوںنے پارٹی کے اندر اوراپنے ہمدردوں سے مشاورت کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ حتمی فیصلہ ان کی رواں ماہ کے آخری ہفتے بیرون ملک سے وطن واپسی پر تمام ذمہ داروں کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ نیشنل فرنٹ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی تجویز پر مشاورت ہو گی ۔یاد رہے کہ ممتاز بھٹو اس سے قبل اپنی جماعت کو (ن) لیگ میں بھی ضم کر چکے ہیں تاہم (ن) لیگ کی طرف سے وعدے پورے نہ کئے جانے پر سندھ نیشنل فرنٹ کو دوبارہ بحال کر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…