اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان لیکس معاملے پر فوج نے ٹویٹ واپس لیکر سیاست سے پہلی بار دامن چھڑا لیا، پانامہ جے آئی ٹی کو معمولی نہ سمجھا جائے، جو کام ایس ایچ او کر سکتا ہے وہ آئی جی کے بس کی بات نہیں ہوتی، نبیل گبول کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے
کہ ڈان لیکس پر حکومتی عہدیداروں کو ہٹانا سزا نہیں کہلوایا جا سکتا ۔ ہم ڈان لیکس کے ذمہ داران کو سزا ملنے کا انتظار کر رہی ہے۔فوج نے ٹویٹ واپس لی جو کہ خوش آئند بات ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج سیاست سے سائیڈ پر ہو گئی ہےلیکن پانامہ جے آئی ٹی کو کمزور نہ سمجھا جائے کیونکہ کبھی کبھی جو کام ایس ایچ او کر سکتا ہے وہ آئی جی نہیں کرسکتا۔